بھٹکل:11؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)یوم قومی یکتا کی مناسبت سے سی آئی ایس ایف ( سنٹرل انڈسٹرئیل سکیورٹی فورس) کے زیر اہتمام کیرلاکے تروننت پورم سے گجرات کے کیواڑیا تک سائیکل ریلی کا مرڈیشور میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے استقبال کیا۔
اس موقع پر بات کرتےہوئے رکن اسمبلی نےکہاکہ بھارت کثرت میں وحدت پیش کرنےو الا ملک ہے۔ یکتا سے ملک مضبوط و مستحکم ہوتاہے، ملک کی حفاظت کےلئے انہوں نے ہرایک کو آگے بڑھنےکی اپیل کی۔ اس کے بعدریلی کے سائیکل سواروں کو پھول عطا کرتےہوئے مبارکباد دی ۔ منگلورو ایم آر پی ایل ، سی آئی ایس ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ او ٔ ایس پیرمار نے سائیکل ریلی کی غرض وغایت اور مقاصد کو بیان کیا۔ رکن اسمبلی نے ہری جھنڈی دکھا کر انہیں آگے کےلئے وداع کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر ناگراج، پرسنا، مرڈیشورپولس تھانہ ایس آئی رویندر برادر وغیرہ موجود تھے۔
29ستمبر کو کیرلا کے تروننت پورم سے نکلی سی آئی ایس ایف سائیکل ریلی ملک کے مختلف مقامات سے ہوتےہوئے قومی یکتا دیوس 31اکتوبر کو گجرات کے کیواڑیا پہنچے گی۔ اس دن وہاں نرمدا ندی کےکنارے واقع ولجھ بھائی پٹیل (یکتا) مجسمہ کے روبرو بڑا پروگرام ہوگا۔ 15سائیکل سوارسمیت کل 41سی آئی ایس ایف کا عملہ ریلی میں شریک ہے۔
.png)